ترک سفیر کی الوداعی ملاقات  رانا ثناء نے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترکی کے سفیر احسان مصطفے یرداگل نے جمعہ کے روز وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک سفارتخانے کے حکام سمیت دائریکٹر جنرل ایف آئی رائے طاہر بھی موجود تھے۔ پاکستان ، ترکی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ وزیرداخلہ نے سفیر کو اپنے ترک ہم منصب سلیمان سوئیلو سے گزشتہ روز ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم پاکستان اور انکے وفد کی دورہ ترکی کے دوران بہترین میزبانی پر ترک سفیر اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ صدر طیب اردگان اور وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ دورہ ترکی کے دوران انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم پاکستان کے دورہ ترکی سے تجارتی، سیاحتی اور ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ترک سفیرکے ذریعے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو کو پاکستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان سے رخصتی پر ترک سفیر کیلئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن