خیبرپی کے اسمبلی میں بجٹ منظور‘  اپوزیشن  نے کٹوتی کی تحاریک وا پس لے لیں   

Jun 25, 2022

 پشاور(نیٹ نیوز) خیبرپی کے اسمبلی نے آئندہ مالی سالی 2022-23 کے لئے 1332 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ نے کم ازکم تنخواہ 21 سے بڑھاکر 26 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔ بجٹ اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع  ہوا، 64 سرکاری محکموں کے لئے 1332 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ۔


 بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سرکاری محکموں کے مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں اور فنانس بل میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور  پیپلز پارٹی کی نگہت اورکزئی کے ترامیم کو منظور کیا گیا۔ بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپی کے محمود خان نے اراکین اسمبلی کو بتایا آگ کے کچھ واقعات قدرتی تھے لیکن کچھ مقامات پر آگ جان بوجھ کر لگائی گئی، اس کے باوجود جنگلات خوش قسمتی سے محفوظ رہے، ایک ارب درخت لگا چکے ہیں اب دس ارب درخت لگانے کی مہم جاری ہے۔
بجٹ منظور

مزیدخبریں