حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے پر الزام تراشیاں

Jun 25, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ اسمبلی اجلاس آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر عام  بحث کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے متعدد ارکان نے حصہ لیا۔پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر لعل چند نے صوبائی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورے سندھ میں ہر ضلع میں یوسی سطح تک صحت کی سہولیات دی گئی ہیں جو حکومت سندھ کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا عزم ہے کہ سندھ بھر میں این آئی سی وی ڈی کا جال بچھایا جائے گا۔گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں لیور ٹرانسپلانٹ ، کڈنی ٹرانسپلانٹ ہورہا ہے۔لعل چند نے بتایا کہ ان کے حلقے میں 8 کلومیٹر روڈ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ گوٹھوں میں گیس کا مسئلہ ہے اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم موالی تھا۔عدالتوں کے مشکور ہیں انہوں نے رات 12 بجے عدالت لگائی اورہماری موالی وزیر اعظم سے جان چھڑائی۔ایم کیو ایم کے سنجے پروانی نے کہا کہ بجٹ میںپاکستان ہندو کونسل کے لیے 50 ملین رکھے گئے۔پاکستان ہندو کونسل کو ہم نہیں مانتے ہیں۔یہ پوری مینارٹی کی تذلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے کو تو بجٹ ملتا نہیں ہے۔باہرسے ایک آدمی کو لاکر پیسے دئیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اساتذہ ہی نہیں ہیںیہ ہمارے ملک کا پیسہ ہے۔میر پور خاص میروا میں گیس موجود نہیں ہے۔وہاں بھی سوئی گیس پہنچائی جائے۔تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیاء نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ یہاں پر صحت ایجوکیشن کی طرف کوئی رجحان ہی نہیں ہے۔حکومت کی ترجیحات سینیٹ میں لوٹے خریدنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ شفاف انتخابات کرائیں سنب کومعلوم ہوجائے آپ کہاں کھڑے ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے امیدواروں پر ایف آئی آر کٹ رہی ہیں۔کراچی میں پانی نہیں ہے ،جب بھی امتحانات ہوتے ہیں تو میڈیا پر پیپر آؤٹ ہونے کے چرچے آتے ہیں ۔جب تک آپ خود دھاندلی بند نہیں کریں گے ،بچے پھر کیا سکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں نہ لوگوں کا تحفظ اور نہ ہی بچوں کا تحفظ ہے ،کوئی انگریزی میڈیم اسکول نہیں ہے۔اسکول اور کالج کے لیے بسوں کے انتظام کیا جائے۔ بجٹ بحث میں تحریک انصاف کے شاہنواز جدون ،پیپلز پارٹی کی شاہینہ شیر علی،ایم کیو ایم کے محمد حسین ،صوبائی وزیر اسماعیل راہو،ایم کیو ایم کے ندیم صدیقی ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ،خرم شیر زمان و دیگر نے حصہ لیا اور عوامی مسائل پر خطاب کیا 
 بجٹ بحث

  

مزیدخبریں