کراچی میںڈیلیوری رائڈرز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار 

کراچی (این این آئی) بلال کالونی پولیس نے ٹیکنیکل اور CCTV فوٹیج کی مدد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈیلیوری رائڈرز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ملزمان میں سمیع ، عظیم ، ساحل ، شامل ہیں جنہوں نے گرفتاری کے بعد درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان بلال کالونی کی حدود میں واردات کرنے کے بعد مزید شہریوں کو لوٹنے کے گھوم رہے تھے۔پولیس پیٹرولنگ کو ملزمان پر شبہ ہوا تو انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس کی جوابی فائرنگ اور تعاقب کے بعد 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بمعہ راؤنڈز، 12 عدد موبائل فون، اور بلال کالونی کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ملزم سمیع، گروپ کا سرغنہ ہے جبکہ پچھلے 8 ماہ سے پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ملزم سمیع کا چھ رکنی گروپ اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ملزم نے دوبارہ جیل سے واپس آکر 4 رکنی گروپ تشکیل دیا تھا۔ملزم کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل بلال کالونی کی حدود سے چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ نمبر 396/2022 پہلے سے درج ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
 گروہ گرفتار 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...