کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔شہرقائد میں کورونا وبا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر ڈی جی ہیلتھ سندھ کی جانب سے کمشنر کراچی کو اہم ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔قومی اداہ برائے صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 168 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 15.75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 1 ہزار 60 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس کے دوران کسی موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2.86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ڈی جی ہیلتھ سندھ نے کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔خط میں کمشنر کراچی کو انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر کے لیے پابندی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماسک پہننا اور سماجی فیصلے کو لازمی قرار دیا جائے۔انڈور تقریبات میں300 اور آئوٹ دور میں400 لوگوں تک محدود کیا جائے اور شاپنگ مالز، جمز، مزارات میں داخلے سے قبل لازمی ویکسینیشن کارڈ چیک کیا جائے۔اسکے علاوہ خط میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف 70 فیصد لوگوں کو اجازت دی جائے ۔
کورونا کیسز
کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 15.75 فیصد ریکارڈ
Jun 25, 2022