معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا خاصہ:ڈی ڈی اے این ایف

Jun 25, 2022


ملتان(سماجی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان ریجن محمد طاہر بھٹی نے کہا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنا ہماری جدوجہد کا خاصہ ہے۔منشیات کی رسد اور طلب کو روکنے کے لیے اے این ایف کی عملی کاوشیں اور سماجی تنظیموں کی آگاہی مہم کار گر ثابت ہورہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تدارک منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے شعور ترقیاتی تنظیم، ڈی ایف اے،گبز کے اشتراک اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی زیر نگرانی افتتاحی تقرہب کے موقع پر کیا اس حوالے سے ربن کاٹنے کے ساتھ ساتھ عالمی دن کا کیک بھی کاٹا گیاجبکہ تقریب کے میزبان میاں جاوید قریشی اور پروگرام آرگنائزر شاہد محمود انصاری،میاں وقاص فرید قریشی ،پروفیسر عنایت علی قریشی،چویدری منصور احمد،طارق بلال،سید محمد علی رضوی، بابا ریاض بلوچ،شفقت رحمان، شیخ مقیم،مدثر احمد، عابد رضا چشتی ،سپورٹس مینز اور سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں