احمد پور سیال‘ کوٹ ادو (نمائندہ نوائے وقت/ خبر نگار) ضلع جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان پیدا ہوگیا۔محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی ) کے مطابق حالیہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہائو زیادہ ہونے کے باعث 112976کیوسک تک پہنچ گیا ہے ۔ یہ بہائو ہیڈ قادر آباد اور ہیڈ تریموں پر نچلے درجے کی سیلابی صورت حال کا باعث بن سکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں تما م محکموں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جھنگ ، حافظ آباد ، مظفر گڑھ ، ملتان ،منڈی بہاء الدین ، چنیوٹ ،گوجرانوالہ اور سرگودھا کے اضلاع کا سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اس کے اثرات سے ندی سے جڑے نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آسکتا ہے ۔ دریائے چناب کے نالوں میں بھی معتدل بہائو متوقع ہے ۔اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر اپنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
سیلاب
تریموں ہیڈ ‘ نچلے درجے کا سیلاب کا امکان‘ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم
Jun 25, 2022