روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے گولیاں مار کر قتل کر دیا

علی پور، علی والی(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بستی گھلواں کی سعدیہ کی شادی شاہد سے ہوئی، گھریلو جھگڑے پر سعدیہ اپنے والدین کے گھر ناراض بیٹھی تھی کیونکہ دونوں میاں بیوی کے درمیان مکان کا تنازعہ بھی چل رہا تھا ،گذشتہ شام شاہد سسرال بیوی کومنانے آیا،لیکن سعدیہ نہ مانی اور عدالت سے کیس اٹھانے سے بھی انکار کر دیا،دلبرداشتہ ہو کر شاہد نے پسٹل نکال کر دو فائر بیوی کو یکے بعد دیگرے مارے،جو سعدیہ کو بائیں ٹانگ میں لگے،اطلاع پر ون ون ٹو ٹو تحصیل ہسپتال علی پور لے جا رہی تھی کہ راستہ میںدم توڑ گئی، ایس ایچ او سٹی جہانزیب نے قاتل شوہر کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا اور مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات بند کر دیا۔ 
بیوی قتل

ای پیپر دی نیشن