بھکاری بن کر وارداتیں کرنیوالا گروہ سرگرم،شہری زیوارت ، نقدی سے محروم

ملتان،خانیوال،جہانیاں،گگو منڈی،ٹبہ سلطانپور، ساہوکا، کوٹ ادو (سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، خبرنگار) بھکاری بن کر گھروں میں وارداتیں کرنیوالا گروہ سرگرم،' شہری زیوارت قیمتی سامان ، نقدی سے محروم ۔ ملتان سے سپیشل رپورٹر کے مطابق گارڈن ٹائون کورائی سٹریٹ کے رہائشی بشیر کے گھربھکاری نوسرباز خاتون بچے سمیت گھر داخل ہوئی اوراہلخانہ کے آرام کے وقت دیگر کمروں میں جا کر تلاشی لی اور لاکھوں کے زیورات اٹھا کر غائب ہوگئی محلے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے خاتون کی فوٹیج سامنے آگئی ۔خانیوال سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈاکوتاجراختر شیخ سے چار لاکھ نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔جہانیاں سے نامہ نگارکے مطابق چک153دس آر میں محمد مشتاق گھر میں سو رہا تھا کہ علی الصبح 6کے لگ بھگ مسلح ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر چھ لاکھ نقدی،چار تولے زیورات، دو بکریاں اور گھر کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ریلوے روڈ پر قائم کار آٹوز مالک محمد اقبال دکان پر موجود تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم نوسرباز پرس اٹھا کر رفوچکر ہو گئے ۔گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر185۔ای بی کا تبارک علی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا تین ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ،تین ہزار اور موبائل فون چھین لیا ۔ٹبہ سلطانپور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق محمدطاہر،محمداقبال بکرااٹھاکرموٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا جبکہ دو ڈاکو فرارہوگئے ۔ساہوکا سے نامہ نگارکے مطابق چک نمبر50کے بی  کے ریاض احمد وصئیر کا بکرا ،موبائل فون اور دو ہزار نقدی، زبیر احمد وصیرکا بکرا،چک نمبر45کے بی محمد عمران خاکوانی کا موبائل خضر حیات قصائی کی جیب سے 6ہزار نقدی 45کے بی ذوالفقار گرواہ کے گھر سے قیمتی حقہ اور موبائل محمد امیر نائی کے حمام سے دو قیمتی موبائل چوری کر کے لے گئے ۔ روہیلانوالی سے نامہ نگارکے مطابق جھگی والا کے صحافی سجاد اشرف قریشی کا موٹرسائیکل گھر کے باہر  سے چوری ہوگیا۔کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق  3نامعلوم موٹر سائیکل سوار عمران حسین شاہ کریانہ کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے وارڈ نمبر 8میں ہارون رشید شیخ کے گھر کے باہر موٹرسائیکل چوری، موضع بھوبھڑ  میں چورجرنیٹر اور دیگر سامان لے گئے،فیض بخش سیال کے ڈرنک کارنر سے  سگریٹ اور 35ہزار روپے نقدی  اٹھا کر لے گئے۔
وار داتیں

ای پیپر دی نیشن