سکندرآباد(نامہ نگار) باپ کاجنازہ پڑھانے پر بیٹوں کی لڑائی، قبرستان میدان جنگ بن گیا تفصیل کے مطابق جلالپور کھاکھی کارہائشی محمدبن خلیق محمدمزمل کا والد خلیق اچانک حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگیا والد کے جنازہ پڑھانے پر دونوں بھائی آپس میں لڑ پڑے دونوں بھائیوں نے ڈنڈوں سوٹوں کا آزانہ استعمال کیا جس سے دونوں ہی شدید زخمی ہوگئے اہل علاقہ نے ریسیکو کو کال کی ریسیکو نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا اہل علاقہ کی مذاخلت پر وفات پانے والے مرحوم خلیق کا نمازجنازہ پڑھایا گیا اور اس کی تذفین کی گئی، تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔
بیٹوں کی لڑائی