منڈا چوک‘ شاہ جمال (نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام مظفرگڑھ محمد ظفر علی نے احساس کفالت پروگرام رقم کی تقسیم کے وقت غیر ضروری کٹوتی کرنے کی شکایات اور مستحقین کی غیر قانونی طور پر رجسٹریشن کرنے کے نام پر رقم بٹورنے کی شکایات پر ضلع کے مختلف علاقوں جن میں شاہ جمال، گد پور، محب جہانیہ، شاہ گڑھ ، بصیرہ، لنگر سرائے، خان گڑھ اور مظفرگڑھ شہر کے مختلف سنٹروں کا دورہ کیا اور رقم کی ادائیگی کے وقت غیر ضروری کٹوتی کرنے پر متعلقہ رٹیلرزاور ملزموں کے خلاف تھانہ شاہ جمال اور تھانہ کرمداد قریشی میں ایف آئی آر کا اندراج کرادیا ہے اور متاثرہ خواتین کو مکمل رقم کی ادائیگی کرائی گئی۔ رٹیلرز میں نوید موبائل، چاند موبائل، الحسن موبائل، بسمہ اللہ موبائل، بلوچ موبائل، العباس موبائل، شاہد موبائل، نواب موبائل اور ایوب موبائل شاپس شامل ہیں۔شاہ جمال سے نامہ نگار کے مطابق امداد لینے والی خواتین روبینہ بی بی زوجہ صابر حسین،سمیرا بی بی زوجہ محمد عمران،شمیم مائی زوجہ عبدالقیوم،ارشاد مائی زوجہ محمد اکبر ،شمیم مائی زوجہ منظور حسین،شائستہ بی بی زوجہ لیاقت علی،حاجرہ مائی زوجہ محمد امین اور زبیدہ مائی زوجہ غلام مصطفیٰ نے استفسار پر بتایا کہ ان سے مذکورہ ریٹیلر نے انگوٹھے لگوا کر انہیں دو ہزار کی بجائے 1800روپے دئیے ہیں بعد ازاں مذکورہ خواتین کی تحریری درخواستوں پر ریٹیلر کے تھانہ شاہ جمال میں مقدمہ درج کر ادیا گیا۔
احساس پروگرام
اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام کا دورہ‘ غیر قانونی کٹوتیوں پر مقدمات
Jun 25, 2022