لودھراں(خبر نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ پی پی 228 کے ضمنی الیکشن میں ترین گروپ کو اہم کامیابی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پیر سید حسن محمود شاہ المعروف پپو شاہ مرحوم کے صاحبزادگان سید وقار حسن شاہ اور سید علی حسن شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہ کر ترین گروپ (مسلم لیگ ن )کے امیدوار نذیر خان بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید وقار حسن شاہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جو فیصلہ میرے نانا سید رضا شاہ گیلانی کا ہوگا وہی ہمارا ہوگا۔ سیاسی طور پر الیکشن لڑنے کی عمر مکمل ہونے اور تعلیم مکمل ہونے تک اپنے گروپ کو سیاسی طور پر اپنے نانا کے حوالے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہانگیر ترین کھڑے ہونگے سابق چیئرمین یونین کونسل میراں پور نے ملک اشفاق وہوچہ آصف اقبال وہوچہ و پپو شاہ مرحوم گروپ کے دیگر رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد پریس کانفرنس کے موقع پر موجود تھی۔
حمایت
لودھراں‘ پپو شاہ کے صاحبزادگان نے ترین گروپ کے امیدوار کی حمایت کردی
Jun 25, 2022