فواد عبدالقادر کو پیموب پاکستان  کا کنٹر ی منیجر مقررکردیا گیا

Jun 25, 2022

اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) پے موب مصر کے معروف payment solution facilitatorکے اعلان کے مطابق اپریل 2022 سے  فواد عبدالقادر کو اپنے پاکستان آپریشن کا کنٹری ہیڈ مقررکیا گیا ہے ۔ عبدالقادرfin-tech projectکے اسپیشلسٹ ہیں اورفنانشل سروسز انڈسٹری کے بارے میں گہری اور وسیع معلومات اور عمل درآمدکا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے پاکستان بھر میں مختلف فنانشل اداروں کیلئے فنانشل سروسز سلوشنز کے ڈیولپمنٹ اور ڈپلائمنٹ میں کلیدی اسٹریٹجک کردار اداکیا ہے۔گلوبل بزنس ڈیولپمنٹPaymob(مصر) کے SVPجناب عمر الغمل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا،Paymob" پاکستان میں آپریشنز کی سربراہی کیلئے جناب فواد کے تقرر پر بہت خو ش ہے۔ ان کا ملک میں fin-tech projectکی امپلی منٹیشن کا متنوع تجربہ مارکیٹ کی توسیع کیلئے درست حکمت عملی اختیار کرنے میں کارآمد ہوگا۔"ماضی قریب میں جناب عبدالقا در نے NIFTمیں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اور NIFT epay کے برانڈ کے تحت مجموعی طور پر مقامی ادائیگی کے گیٹ وے کے قیام میں مدد دی ہے۔ 

مزیدخبریں