29 اور 30جون کیلئے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں توسیع

لاہور(کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے 29 اور 30جون کو لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کردی ہے۔ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر 29جون کو رات 10بجے جبکہ 30جون کو رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔ مالی سال کے آخری دنوں میں ڈیوٹی ٹیکسز کی وصولی یقینی بنانے اور ٹیکس گزاروں کی معاونت کیلئے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کی گئی۔ ایف بی آر نے کارپوریٹ ٹیکس آفس،لارج ٹیکس پیئر آفس اور ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنرز کو مراسلہ بھجوادیا۔چیف کمشنرز کو سٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی ملحقہ برانچز سے بھی رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری۔

ای پیپر دی نیشن