لاہور (این این آئی) فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی کے قریب نجی سٹور پرچھاپہ مارکر 2500کلو بیمار گوشت تلف کردیا ۔چیکنگ کے دوران کولڈ سٹور سے بیمارجانور کا خون آلود گوشت برآمدہوا جس پر سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون نے کہاکہ بیمار جانور کے گوشت کو خود سے جعلی مہریں لگا کر سٹور میں رکھا گیا تھا۔انتہائی ناقص گوشت پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق شدہ ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا۔مضر صحت گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔عوام گوشت ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصاب سے خریدیں۔قصاب سے سٹور شدہ یا پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں ۔
فوڈ اتھارٹی نے بیمار جانوروں کا2500کلو گوشت تلف کرد یا
Jun 25, 2022