کنگفو اکیڈمی ، انٹرنیشنل اولمپک ڈے  کے موقع پر حیدر آباد میں تقریب

حیدرآباد(نامہ نگار ) کنگفو اکیڈمی کے زیراہتمام انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے موقع پر ح?درآباد میں کیک کاٹا گیا۔ اکیڈمی کے چیف و خازن حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی سیفو سید سلمان حیدر جعفری کی جانب سے منعقدہ کیک کٹنگ تقریب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر،سیکریٹری حیدرآباد ڈویڑنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی و میڈیا مینیجر پاکستان فیڈریشن بیس بال پرویز احمد شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر اعزازی مہمانوں میں سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین ونگ عائشہ ارم، سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و صدر پی ڈی پی فائونڈیشن احمد نواز، اسپورٹس آرگنائزرز  رمیز راجہ، شمیم نقوی، مختیار جمالی، محی الدین، سفیان علی صدیقی، عمران خان اور دیگر شامل ہیں۔بعد ازاں اکیڈمی میں کنگفو کے نمائشی مقابلوں اور مختلف تائولوز منعقد کیئے گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پرویز احمد شیخ نے اولمپک ڈے اور اولمپک چارٹر سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ان پر عمل پیرا ہونے اور ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں اکیڈمی میں گنگفو کے نمائشی مقابلوں اور مختلف تائولوز منعقد کیئے گئے۔آخر میں شرکت کرنے والے تمام آفیشلز کو سید سلمان حیدر جعفری کی جانب سے کنگفو اکیڈمی کی سوینیئر شیلڈ پیش کی گئیں۔
انٹرنیشنل اولمپک ڈے

ای پیپر دی نیشن