ڈی پی ورلڈ ٹور نے سعودی لائیو لیگ میں شریک گالفرز پر پابندی عائد کر دی 

کراچی (سپوٹس ڈیسک ) ڈی پی ورلڈ ٹور نے ان گالفرز پر پابندی عائد کر دی جنہوں نے رواں ماہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ لائیو گالف ایونٹ میں اگلے ماہ ہونے والے سکاٹش اوپن سے حصہ لیا تھا۔گالفرز پرایک لاکھ پونڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔یہ کھلاڑی جولائی میں ہونے والی پی جی اے ٹور کی بارباسول چیمپئن شپ اور باراکوڈا چیمپئن شپ میں بھی نہیں کھیل سکیں گے۔سکاٹش اوپن ڈی پی ورلڈ ٹور کے سب سے زیادہ منافع بخش ایونٹس میں سے ایک ہے اور اگلے ہفتے منعقد ہونے والے دی اوپن کی تیاری کے طور پر اسے بہت سے کھلاڑی استعمال کرتے ہیں۔ ایونٹ میں کھیلنے والے 17 گالفرز کو معطل کر دیا۔ڈی پی ورلڈ ٹورجسے پہلے یورپی ٹور کے نام سے جانا جاتا تھا نے بھی گالفرز کو خبردار کیا ہے کہ مزید متصادم ٹورنامنٹ یا ٹورنامنٹس میں مطلوبہ ریلیز کے بغیر شرکت پر مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن