شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما وڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن مشکلات سے گھبرانے والے نہیں حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر سامنا کریں گے اور مضبوط چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا کوئی حکومتی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں پی ٹی آئی فتح سے ہمکنار ہوگی، پی پی 140سٹی شیخوپورہ کے ضمنی انتخابات میں بھی نامزد پی ٹی آئی امیدوار چوہدری خرم شہزاد ورک واضح اکثریت سے فتح یاب ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وقاص سرور رامے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیخوپورہ کی وکلاءبرادری چوہدری خرم شہزاد ورک کے ساتھ ہے۔