نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ریلوے نے ایک بار پھر لاہور نارنگ نارووال سیالکوٹ سیکشن پر ٹرین بوگیوں میں کمی کر دی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور نارنگ نارووال سیالکوٹ سیکشن پر لاثانی ایکسپریس فیض احمد فیض کی بوگیوں کی تعدادنو سے کم کر کے سات کر دی گئی جس پر جماعت اسلامی کے رہنمافرحان شوکت ہنجرا نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور اہل علاقہ کی مشکلات سے آگاہ کیا جس پراحکامات جاری کرتے ہوئے بوگیوں کی تعداد 9کر دی گئی مگر چند روز بعد ہی محکمہ ریلوے نے ےوٹرن لیتے ہوئے تعدادپھر 7کر دی ہے شدید رش اور بوگیوں کی تعداد کم ہونے سے مسافر ٹرین کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے احتجاج کرتے وفاقی وزیر ریلوے اور ڈی ایس ریلوے سے بوگیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
لاثانی ایکسپریس فیض احمد فیض ٹرین کی بوگیوں میں کمی سے مسافروں کو مشکلات
Jun 25, 2022