قصور(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاو¿ں اٹاری کرم سنگھ میں چارہ چوری کرنے کے شبہ پر با اثر زمیندار نے بیٹوں اور دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر محنت کش خاتون کو سر عام ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور وڈیو بھی بناتے رہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری ہوئی جس میں ملزم خاتون کو سر عام ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وڈیو دیکھ کر ڈی پی او قصور محمد صہیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں عابد محمود چھینہ کو کارروائی کا حکم دیا جس پر خاتون حنیفاں بی بی سے خود رابطہ کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے تین ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا۔پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش سو فیصد میرٹ پر ہوگی۔