جھبراں (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہو گا دشمن ہماری صفوں میں انتشار برپا کرکے ہمیں آپس میں لڑانا اور الجھانا چاہتا ہے جس کے مذموم عزائم کو اتحاد کی طاقت سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ، ملک کو درپیش چینلجز سے نجات کیلئے مربوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ مربوط حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، معاشی ترقی کی خاطر گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تاکہ موثر و سود مند لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے۔
ملک میں پائیدار قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے : عاصم مظہر
Jun 25, 2022