”ساو¿تھ ایشیاءپارٹنرشپ پاکستان“ کے پروگرام ”جذبہ“ کے تحت ڈسٹرکٹ فورم کا اجلاس

ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی)سماجی تنظیم ”ساو¿تھ ایشیاءپارٹنرشپ پاکستان“ کے پروگرام ”جذبہ“ کے تحت جذبہ ڈسٹرکٹ فورم کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر رائے روبینہ آصف کھرل نے کی جبکہ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ننکانہ ملک محمد اسلم،ضلعی صدر پیپلز پارٹی ذکیہ رانی، تحصیل صدر شبانہ ناز، سمیع اللہ عثمانی،چوہدری رمضان، بشیر مسیح بھٹی، ڈاکٹر عابدعلی عابد، ندیم گجر، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں، اقلیتی برادری کے نمائندوں،وکلائ، تاجروں اور صحافیوں نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے رائے روبینہ آصف کھرل نے کہا کہ جذبہ پروگرام پاکستان کے 25 منتخب اضلاع میں عورتوں کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے حل کےلئے کام کیا جارہا ہے کیونکہ سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت اور ان کے مسائل کے حل کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

ای پیپر دی نیشن