عوام نے نام نہاد تبدیلی کے پراپیگنڈا کو مستردکردیا: پےر اشرف رسول

Jun 25, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی قیادت میں انتھک خدمت کی سیاست سے سونامی سمندربرد ہوگیا عوام ضمنی انتخابات میں بھی ووٹ کی طاقت سے دھر ناسیاست کاتابوت نابود کردیں گے ، موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں نے نام نہاد تبدیلی کے پراپیگنڈا کو مستردکردیاوقت ثابت کردےگا کہ بلے کے پلے کچھ نہیں ہے ،اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ شیردل عوام ضمنی الیکشن میں شیر کے حق میں فیصلہ دیں گے ملک قومی ایجنڈے سے ترقی کرتے ہیں مگر مایوس اورمنتقم مزاج نام نہاد کپتان کی غیر موثر معاشی پالیسیوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے کی نوبت تک پہنچایا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہبازشریف کی طرف سے گرینڈ ڈائیلاگ کی حالیہ تجویزمستحسن ہے ۔

مزیدخبریں