گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاون ، یکم جون سے اب تک ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف 21ہزار سے زائد چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 670ناجائز منافع خوروں کو25لاکھ 89ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 19مقدمات درج اور 25گرفتاریوں کیساتھ ساتھ 6گودام اور دکان بھی سیل کردی گئی اور 129کو وارننگ جاری کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف بھر پور کریک ڈان جاری، کھاد اور اشیاء خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر کاروائیاں کی گئیں، ضلع بھر میں صارفین کیاستحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ اشیا ضروریہ کی مصنوعی قلت وقیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور جہاں خلاف ورزی پائی جائے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔