خاران (نامہ نگار ) اخوت فاؤنڈیشن خاران برانچ کا افتتاح ہوا۔تقریب میں چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ محمد نور مسکانزئی، ڈپٹی کمشنر خاران ڈاکٹر خدارحیم میروانی ، سابق تحصیل ناظم میر حاجی جمعہ کبدانی، میر حاجی محمد اعظم مسکانزئی، ایریا منیجر اخوت فاؤنڈیشن مطیع اللہ خان نیازی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار نوروز خان مسکانزئی سمیت کئی علاقائی معتبرین اور مختلف طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے۔ ایریا منیجر اخوت فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور قواعد و ضوابط کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کے ملک بھر میں 846 برانچ ہیں جو 53 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرچکے ہیں ۔ سردار نوروز خان مسکانزئی نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی گران قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔