خضدار(نامہ نگار) تحریک انصاف کراچی کے رہنما حاجی غلام حسین کرد نے ٹرانسپورٹر اور سیاسی رہنما غلام نبی قمبرانی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔