میر سکندر عمرانی نے ڈیڑھ ارب سے زائدکی ترقیاتی  سکیمیں منظور کرائیں:سیٹھ داسو رام ، مہندر کمار  

Jun 25, 2022

نصیر آباد (نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی نصیر آباد کے رہنماؤں و میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے سابق کونسلر سیٹھ داسو رام اور مہندر کمار عرف ٹونی نے کہا کہ صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی خان عمرانی نے حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں دیں۔ میر سکندر خان عمرانی نے صوبائی بجٹ میں ایک ارب پچپن کروڑ روپے مختص کرائے  میڈیکل کالج کے لیے چالیس کروڑ روپے سٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ہر وارڈ اور گلیوں میں 32 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل ڈیرہ مراد جمالی ٹو میر حسن بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر سول ہاسپٹل میں قائم ڈائلسسز سنڑ کو سولر سسٹم پر کرنے اور پٹ فیڈر پل سے لے کر مرسلین ہاؤس تک خطیر رقم سے سٹریٹ لائٹس لگانے کے لیے خطیر رقم بجٹ میں شامل کرائی ۔ 

مزیدخبریں