آل پارٹیز شہری ایکشن خضدار کا اجلاس،امن وامان کی صورتحال پر غور

خضدار( نامہ نگار) آل پارٹیز شہری ایکشن خضدار کا اجلاس ہوا۔ امن و امان کی صورتحال، بجلی بحران، پانی کی قلت، خود ساختہ مہنگائی سمیت مختلف مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کی صدارت آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چئیرمین ایڈووکیٹ حمید بلوچ نے کی جبکہ اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و انجمن تاجران خضدار کے نائب صدر ٹکری بشیر احمد جتک، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمان ساسولی، جمعیت علماء  اسلام کے ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی، تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی، پیپلز پارٹی کے رہنما  سجاد زیب حسنی،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی، مزدور اتحاد کے رہنما  صابر حسین قلندرانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ترجمان محمد یونس گنگو، نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر اشرف علی مینگل، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چئیرمین عبدالوہاب غلامانی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری صدام بلوچ، جمعیت علماء  اسلام نظریاتی کے رہنماء  مولانا عبدالغفور کرخی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما  مولانا محمد قاسم قاسمی، ٹرانسپورٹ یونین کے رہنما  بشیر احمد حلیمی، حاجی محمد اقبال بلوچ، عیدمحمد ایڈووکیٹ، عبدالنبی بلوچ، جمیل قادر زہری، حاجی نورالدین چھٹہ، عنایت اللہ سیکرٹری، ریاض شاہوانی موجود تھے۔اجلاس میں N-30 متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کا عمل شروع کرنے اور جھالاوان میڈیکل کالج کی اس کی اصل ماسٹر پلان کے تحت تعمیر شروع کرنے پر اطمینان ، سرکاری ہاؤسنگ سکیم ٹاؤن شپ میں بے ضابطگیوں اور تعمیرات میں حائل رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن