کابل (نیٹ نیوز) کابل کے قریب بڑی چٹانوں میں تراشا گیا قدیم بدھ مت شہر ہمیشہ کے لیے دفن ہونے کے خطرے سے دوچار ہے جہاں چینی کنسورشیم دنیا کے سب سے بڑے تانبے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونانی اور ہندوستانی ثقافت کے سنگم پر واقع بدھ مت کا یہ شہر میس عینک کے نام سے جانا جاتا ہے، اس شہر کے حوالے سے تصور کیا جاتا ہے کہ یہ ایک سے 2 ہزار سال پرانا ہے جو کہ کسی زمانے میں تانبا نکالنے اور تجارت سے جڑا ایک وسیع شہر تھا۔آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس قدیمی شہر میں بدھ خانقاہوں، اسٹوپاوں، قلعے، انتظامی عمارتوں اور رہائش گاہوں سے پردہ ہٹایا، جبکہ سیکڑوں مجسمے، فریسکوز، سیرامکس، سکے اور مخطوطات بھی اس شہر سے دریافت کیے جاچکے ہیں۔
افغانستان
5 قدیم افغان بدھسٹ شہر کو چینی تانبے کی کنسورشیم کان سے خطرات
Jun 25, 2022