پٹ فیڈر کینال اور ذیلی شاخوں میں پانی کی شدید قلت زمین بنجر ہونے لگی 

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)پٹ فیڈر کینال اور ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی مگسی شاخ باری شاخ سمیت نصف درجن شاخوں کے ٹیل کے حکومت بلوچستان کا سب سے بڑا کیٹل فارم ہزاروں ایکٹر زمین بنجرپڑنے سمیت پانچ ہزار سے زائد دیہات کے تالاب خشک پڑے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے نہری نظام پٹ فیڈر کینال کی تحصیل تمبو کی مگسی شاخ عمرانی شاخ روپا شاخ باری شاخ شاخ بالان شاخ  ٹیپل شاخ بیدار شاخ سمیت دیگر شاخوں کو ایری گیشن محکمہ اب تک بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹیل نہیں کرسکے جس سے ٹیل میں لاکھوں ایکڑکمانڈ کی اراضی بنجرز ہونے اور ہزاروں دیہات کے پانچ ہزار سے زائد تالاب خشک ہونے سے علاقے میں قحط کا منظر ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر قیمتی جانوروں کے مرنے کی وجہ سے کسانوں نے نقل مکانی شروع کردی   جبکہ باری شاخ ٹیل پر بلوچستان حکومت محکمہ حیوانات کے ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہونے پانی کی قلت کی وجہ سے بھاگناڑی نسل کے قیمتی گائے بیل بیمار ہونے لگے کینالوں میں زرعی پانی کے شدید بحران ہونے کے باوجود محکمہ ایری گیشن  پٹ فیدرکینال میں سات روز گزرنے کے باوجود ایکس ای این تعنیات کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔صوبائی وزیر ایری گیشن بلوچستان محمد خان لہڑی نے پٹ فیڈرکینال سمیت دیگر شاخوں میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لیتے ہوئے  افسروں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے برخلاف پٹ فیڈکینال بیرون میں غیرقانونی پانی دینے کیلئے ایکس ای این کیسکو نصیرآباد کو  سپریٹینڈنگ انجینئر پٹ فیڈرکینال عبدالحمید مینگل  کی جانب سے لکھے گئے خط کو منسوخ کرنے کیلئے چیف انجینئر کینال قاضی عبدالرزاق کو ہدایت جاری کی جہنوں نے فوری طور پر خط کو منسوخ کردیا جس سے ٹیل کے کسانوں زمینداروں نے صوبائی وزیر ایری گیشن سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو پانی دینے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...