سپر ٹیکس ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Jun 25, 2022 | 13:23

ویب ڈیسک

حکومتِ پاکستان کی جانب سے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سُپر ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’سُپر ٹیکس‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔گزشتہ روز سے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں رہنے والے الفاظ سپر ٹیکس (#SuperTax)پر اب تک لگ بھگ 21 ہزار ٹوئٹس کیے جا چکے ہیں۔سپر ٹیکس کی ٹرینڈنگ میں صارفین کی جانب سے میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے معاشی خود کفالت و خود انحصاری کے حصول اور درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے غربت اور مہنگائی میں کمی کیلئے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں