یوم عرفہ اور عید کی نماز کیلئے مسجد نبوی کے مغربی صحن میں 25ہزار قالین بچھائے جائیں گے
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں حج سیزن میں زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے غیر معمولی اقدامات میں دونوں مقدس مقامات کی قالینوں کی صفائی ستھرائی اور انہیں معطر کرنے کا عمل بھی شامل ہے۔ مسجد نبوی میں 25 ہزار قالین ہرنماز سے قبل جھاڑے جاتے اور انہیں خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے تاکہ زائرین اور نمازی زیادہ آرام اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ 1443ھ کے حج کے موقعے پریوم عرفہ اور عید کی نماز کے لیے مسجد نبوی کے مغربی صحن میں تمام با جماعت نمازوں کے لیے مختلف سائز کے 25 ہزار قالین بچھائے جائیں گے جن میں 7 ہزار قالین مسجد نبوی کے مغربی حصے جسے کچھ عرصہ قبل تیار کیا گیا ہے میں بچھائے جائیں گے۔کام کی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ ہر نماز سے پہلے اوربعد میں قالینوں کو جھاڑو دینے، دھونے، جراثیم کشی اور خوشبو لگانے کے کام کو تیز کرنے کی خواہاں ہے تاکہ مسجد نبوی میں فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے اور حجاج کرام کی خدمت کی جا سکے۔حرمین شریفین میں نمازیوں کے لیے بچھائے جانے والے قالینوں کے معیار کا خاص توجہ دی جاتی ہے۔ مقامی صحت پر تیار ہونے والے قالینوں کے معیاری ہونے کی خصوصیات اور ان کی درست تکنیکی تیاری پر توجہ دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسجد نبوی اور مسجد حرام میں بچھائے جانے والے قالینوں کا شمار دنیا کے بہترین اقسام کے قالیوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہر قالین پر ایک الیکٹرانک چپ ہوتی ہے جس پرآر ایف آئی ڈی سے پڑھاجاتا ہے۔اس کا مطلب ہے یہ قالین ایک الیکٹرانک سسٹم سے منسلک ہیں۔ اس سسٹم میں قالین کی تیاری، استعمال، مقام اور دھونے کے اوقات سے لے کر اس کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں۔ قالین کی تعداد کی گنتی اور ڈیجیٹل کوڈنگ "بار کوڈ" پر شے کے ڈیٹا کو پرنٹ کرکے انفرادی طور پر ہر ایک نمونے کی شناخت کیا جاتا ہے۔مسجد نبوی میں قالین کے انتظام کا ایک کام بارش اور گردوغبار سے قالینوں کی حفاظت اور صفائی کو برقرار رکھنا ہے اور مسجد نبوی میں تمام جگہوں کو قالینوں سے آراستہ کرنا ہے۔