اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاجی جلسے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے تمام شہروں کے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں ہفتے کی رات کو جلسوں کا اہتمام کریں۔ بنی گالہ میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کروں گا جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگ جمع ہوں گے جبکہ آپ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔
دو جولائی کو پریڈ گراونڈ میں احتجاجی جلسہ،عمران خان نے ملک بھر سے شہریوں کو نکلنے کی کال دیدی
Jun 25, 2022 | 19:53