مظفر آباد:آزاد کشمیر حکومت کا ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپےکا بجٹ آج پیش کیا گیا۔بجٹ اجلاس کے دوران متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ترقیاتی کاموں کیلئے 28 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
آزاد کشمیر کابجٹ پیش کردیا گیا،سرکاکری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ
Jun 25, 2022 | 23:08