پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے خلاف خیبر پی کے میں بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ضلع خیبر میں جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کرایا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پیر نورالحق قادری نے افواج پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے۔ انہوں نے شہریوں کو افواج پاکستان اور اعلی عدلیہ کے خلاف اکسایا اور فوج مردہ باد کے نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ نورالحق قادری حج پر گئے ہوئے ہیں، ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ڈالا گیا تھا جو نکال دیا گیا۔ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ میں نور الحق قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لاءایف آئی اے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا تھا کہ نور قادری کا نام نو فلائی لسٹ میں نہیں ہے، یہ باہر سفر کر سکتے ہیں۔
نور الحق قادری