گرمی ، لاہور میںخاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ، شارٹ فال 6 ہزار سے زائد ،10 گھنٹے بجلی بند 

Jun 25, 2023

لاہور+کوٹ رادھاکشن+حافظ آباد (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا، بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز کر چکا ہے۔لاہور میں 39 کی گرمی کی شدت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 484 میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 28 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 516 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے سے شہر کے متعدد علاقے رات بھر بجلی سے محروم رہے، سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز جواب دے گئے۔ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث بچے، بوڑھے، خواتین اور بیمار شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی بھی کمی کا سامنا ہے۔ شدید گرمی اور حبس سے شہری نڈھال ہو چکے ہیں۔ جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ شہر میں 10 سے 12 گھنٹوں کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ شہر میں بجلی کی طلب 3 ہزار 300 میگا واٹ ہے جبکہ سپلائی 2 ہزار 950 میگا واٹ ہے۔ علاوہ ازیں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔ شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار، لاری اڈا اور گارڈن ٹاو¿ن کے علاقوں میں گرمی کی شدت سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار پناہ گاہ میں 32 سالہ شخص گرمی کی شدت کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت واجد علی کے نام سے ہوئی جو کہ خیبرپختونخوا کا رہائشی تھا۔ لاری اڈا کے علاقے نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال میں 57 سالہ شخص گرمی کی شدت سے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق گارڈن ٹاو¿ن کوٹھا پنڈ میں گھر میں موجود 78 سالہ بزرگ خاتون گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 78 سالہ نسیمہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد نعشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔کوٹ رادھاکشن سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کوٹ رادھاکشن شہر اور گردونواح مےںکئی روز سے جاری غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ نے عوام کا جےنا محال کر رکھا ہے۔ روزانہ دس سے بارہ گھنٹے کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ نے عوام کو شدےد گرمی مےں ذہنی مرےض بنا دےا ہے۔حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ اور بندش کا بحران شدت اختےار کرگےا۔ متعدد علاقوں مےںٹرانسفارمرز خراب ہونے سے شہرےوںکی زندگی اجےرن ہوگئی۔ دن اور رات کے دوران بجلی کی بار بار بندش اور ٹرپنگ سے صارفےن کی ہزاروں روپے کی الےکٹرانک کی اشےاءجلنے لگےں۔ بجلی کے ٹرانسفارمر نہ ملنے سے ضلع مےں بجلی کی سپلائی بحال رکھنے مےں شدےد دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کی وجہ سے نہ صرف پاور لومز انڈسٹری اور تمام کاروبار شدےد متاثر ہورہے ہےں بلکہ لوگوں کے لئے رات کے وقت آرام کرنا بھی محال ہوگےا ہے۔

    

مزیدخبریں