وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے 3 ملاقاتیں ، کمٹمٹس پوری کرنے کیلئے پر عزم : شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا جذبہ اور عزم رکھتا ہے۔ پاکستانی عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، معاشی مشکلات نے عوام کو بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا کیا جو ان کی برداشت سے باہر ہے۔ عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے پیرس میں لندن روانگی سے قبل ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز سے نکلنے میں دنیا کی معاونت کی قدر کرتے ہیں۔ سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید مشکل بنایا لیکن پاکستان نے اس کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کو واپس گروتھ کے راستے پر لانا آئی ایم ایف اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے۔ گزشتہ چار سال کی معاشی بدحالی کی بحالی کے لئے ناگزیر اقدامات لینا ہوں گے۔ معاشی بحالی سے آئی ایم ایف اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح عالمی برداری کے ساتھ اپنے عزم اور وعدوں کی تکمیل پر پورا اترتا رہے گا۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان کے لئے عزم کو سراہا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان سے استدعا کی ہے کہ وہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے استعمال سے پاکستان اور ریاستی اداروں کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں سے ہوشیار رہیں۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ فرانس میں پاکستانی تارکین وطن سے مل کر خوشی ہوئی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی دنیا کے جس ملک میں بھی رہائش پذیر ہیں، وہ ان ممالک کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم مٹی کے ان قابل فخر بیٹوں اور بیٹیوں کے طور پر ان کی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں۔ ان کا اپنا مادر وطن کے ساتھ جذباتی لگاﺅ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان سے ملاقات میں انہیں ان عوامل سے آگاہ کیا جن مشکل حالات میں اتحادی حکومت نے اقتدار سنبھالا اور گزشتہ ایک سال کے دوران ان بڑے معاشی، سفارتی و سیاسی چیلنجوں سے نمٹنا پڑا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لئے طویل المدتی پالیسیوں کے ذریعے اقتصادی بحالی کے منصوبے کا خاکہ بھی پیش کیا۔ معاشی خود انحصاری کا اصول حکومت کا سب سے بڑا ہدف ہے۔
وزیراعظم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...