پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،شواہد نہ ہونے پر احتساب عدالت نے نواز شریف کو بری کردیا 

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج راﺅ عبد الجبار نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں شواہد نہ ہونے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کر دیا۔ نواز شریف کے عزیز یوسف عباس اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، نواز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا، نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی رول نہیں نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔ الاٹمنٹ قانون کے مطابق ہوئی، گزشتہ دور حکومت میں سیاسی بنیادوں پر اس معاملے میں ملوث کیا گیا، ترمیم کے بعد اب یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، ناکافی شواہد ہوں تو اشتہاری ملزم بھی بری ہو سکتا ہے۔ نواز شریف کو بھی بری کیا جائے اور منجمد اثاثہ جات بحال کئے جائیں، نیب پراسیکیوٹر حارث شفیق نے نواز شریف کی بریت پر اعتراض نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن