جعلی زرعی ادویات کیخلاف مہم جاری رہے گی : محسن نقوی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں تیل دار فصلوں کی کاشت بڑھانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ امپورٹ بل کم کرنے کیلئے کینولہ، سن فلاور اور دیگر تیل دار فصلوں کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے کیلئے بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے صوبہ بھر میں جعلی اور ملاوٹ شدہ زرعی ادویات کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمشنرز متعلقہ ڈویژن میں جعلی پیسٹی سائیڈز کے خلاف جاری مہم کی مانیٹرنگ کریں۔ گندم کے زیر کاشت رقبے کی بجائے پیداوار بڑھانے کی موثر حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ گندم،کپاس اور دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے زرعی مشینری پر مزید سبسڈی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ زرعی ماہرین نے پیداوار بڑھانے کے لئے ڈرل مشین کے ذریعے فصلوں کی کاشت پر زور دیا۔ صوبہ میں آئی ٹی بیسڈ کاٹن کراپ مینجمنٹ پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کاٹن کی پیداوار کا ہدف ہر صورت حاصل کرنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھرپورکاوشیں کرنا ہوں گی۔ مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر زرعی ترجیحات کا تعین ضروری ہے۔ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں مسجد بھونگ کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مسجد کا ہال، امامت کی جگہ، برآمدے اور دیگر حصے دیکھے۔ مسجد کے شاندار فن تعمیر کو سراہا اور نقاشی کے دلکش کام کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2023ءمیں بیڈمنٹن میں گولڈمیڈل جیتنے پر ناہین خان اور فائزہ ناصر کو مبارک باد دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...