سری نگر‘ جنیوا (نوائے وقت رپورٹ+کے پی آئی) امن کی دشمن مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں پانی چوری جیسے انسان دشمن کام میں بھی ملوث نکلی۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاو¿ں کا پانی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دریائے جہلم اور چناب کے پانی کو ربڑ ڈیم ٹیکنالوجی سے چوری کیا جا رہا ہے۔ دریائے جہلم پر وولر بیراج کے قریب زیریں علاقے میں ربڑ ڈیم سے پانی چوری کیا جاتا ہے۔ ربڑ ڈیم کے ذریعے دریا میں پانی کا بہاو¿ عارضی طور پر روکا جاتا ہے۔ بھارت ریور لنک منصوبے کے تحت پانی کا رخ موڑ کر بھارتی دریاو¿ں کی جانب کرتا ہے۔ ربڑ ڈیم ٹیکنالوجی کے ذریعے 3 لاکھ ایکڑ فٹ تک پانی چوری ہونے کا خدشہ ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں جامع مسجد سری نگر کی” انجمن اوقاف“ نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی 05 اگست 2019ءسے مسلسل گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل 200 ہفتوں سے مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک کر رکھا ہے۔ پونچھ ضلع میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ بھارتی فوجی ضلع کے علاقے گلپور میں نامعلوم مسلح افراد کی فوج کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینارکے مقررین نے تنازعات والے علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے پر بحث کرتے ہوئے قیام امن اور ایک ایسا ماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جہاں ان کی آواز کو سنا جا سکے اور ان کا اعتراف کیا جائے۔
بھارت ربڑ ڈیم ٹیکنالوجی سے پاکستان کا پانی چرانے لگا، میر واعظ 200 ہفتوں سے نظر بند
Jun 25, 2023