مختلف تحصیلوں کیلئے تربیت یافتہ 267 ریسکیورز کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ


لاہور(نامہ نگار)ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں پنجاب کی مختلف تحصیلوں کےلیے تربیت یافتہ 267 ریسکیورز کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ ہوئی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت، کامرس اور توانائی پنجاب ایس ایم تنویر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے 267 پاس آو¿ٹ ریسکیورز سے حلف لیا اور کہاکہ ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ نے اکتوبر 2004 میںقیام سے لے کر اب تک 1کروڑ27لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا ہے جبکہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اپنے قیام سے لے کر اب تک پاکستان کے تمام صوبوں کیلئے 24ہزار سے زائد ایمرجنسی اہلکاروں کو تربیت دے چکی ہے۔ اکیڈمی دوسرے ممالک جن میں تاجکستان، شام اور سری لنکا شامل ہیں کی ایمرجنسی سٹاف کی تربیت میں بھی مدد دے رہی ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت، کامرس اور توانائی پنجاب ایس ایم تنویرنے کہا کہ کتنا فخر کا لمحہ ہے اور گرمی کے باوجود مجھے گرمی نہیں لگ رہی۔معاشرے کو تحفظ کا احساس فراہم کرنے میں ریسکیو 1122 کا کردارروز روشن کی طرح عیاں ہے۔ریسکیورزہنگامی حالات جیسے کہ آتشزدگی کے حادثات، سیلاب، ڈوبنے کے واقعات اور عمارت گرنے وغیرہ میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں تاکہ دوسروں کی جانیں بچائی جا سکیں۔کسی بھی تربیتی ادارے میں انسٹرکٹرز کا کردار بہت اہم اور کلیدی ہوتا ہے۔ انتہائی پیشہ ور انسٹرکٹرز نے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے ریسکیورز کو تربیت دی۔اب یہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کی علامت بن چکی ہے۔ ترکیہ زلزلے کے دوران فوری طور پررسپانس کرنے والی عالمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں میں پاکستان ریسکیو ٹیم بھی شامل تھی اور انکی شاندارکارکردگی کی وجہ سے بطور پاکستانی آج ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔ ایس ایم تنویر نے ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کو پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں پاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹس نے ڈیپ ویل ریسکیو، واٹر ریسکیو، فائر فائٹنگ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو، تنگ جگہ سے ریسکیو اور اونچائی سے ریسکیو کی فرضی مشقوں کے دوران ایمرجنسی مینجمنٹ میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز کو انعامات سے نوازا۔

ای پیپر دی نیشن