تھانہ باغبانپورہ میں شہری پر تشدد کی ویڈیو ‘سی سی پی او نے رپورٹ طلب کرلی 

Jun 25, 2023


لاہور(نامہ نگار) تھانہ باغبانپورہ میں پولیس کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس تھانوں میں ملزمان سے غیر انسانی سلوک کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔تحقیقات کی روشنی میں قصور وار ثابت ہونے پرذمہ دار افراد کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں