سیاستدانوں کا چارٹر آف اکانومی کیلئے چیمبر تجویز پر سنجیدگی خوش آئند :کاشف انور

Jun 25, 2023


لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ سیاستدانوں کی جانب سے چارٹر آف اکانومی کیلئے لاہور چیمبر کی تجویز کو سنجیدگی سے لینا خوش آئند ہے۔ یہ لاہور چیمبر کا دیرینہ مطالبہ ہے اور انہوں نے سینیٹ آف پاکستان سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر قومی معیشت کی بحالی کیلئے چارٹر آف اکانومی پر دستخط کریں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی ایک چارٹر آف اکانومی مرتب کرکے سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کیاہے۔

 لاہور چیمبر اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیا رہے۔ چارٹر آف اکانومی ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔ کاروبار کرنے میں آسانی ، سرمایہ کاروں کیلئے دوستانہ قواعد وضوابط کا قیام، انفراسٹرکچر کی ترقی اور ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینا چارٹر آف اکانومی کا اہم حصہ ہونا چاہئیں۔معیشت کے تمام شعبوں کو ترقی ملے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ 

مزیدخبریں