سپیشل برانچ پنجاب ٹیکنیکل کیڈر کے 600 کنٹریکٹ ملازمین ریگولر

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل برانچ پنجاب ٹیکنیکل کیڈر کے 600 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ریگولرائزیشن سے سپیشل برانچ پنجاب کے ٹیکنیکل کیڈرز کے گریڈ 16 تک کے ملازمین مستفید ہوں گے۔ سپیشل برانچ پنجاب کے ٹیکنیکل سٹاف کی ریگولرائزیشن ملازمین کا دیرینہ مسئلہ تھا،آئی جی پنجاب نے کہا کہ 2009ءسے 2018 تک مختلف ٹیکنیکل کیڈرز میں بھرتی ملازمین کے جاب کنٹریکٹ میں مخصوص مدت کے بعد توسیع کرنا پڑتی تھی، ان نان ریگولر ملازمین میں بم ڈسپوزل، ڈاگ ہینڈلرز سمیت ٹیکنیکل کیڈر کے 600 ملازمین شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے کہا کہ پیر اور منگل کو مرحلہ وار ان تمام 6 سو ملازمین کو ریگولر کئے جانے کے آرڈرز دیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں کا پس پردہ رہ کر گورننس کے معاملات بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ہے، سپیشل برانچ پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتی ہے۔ سپیشل برانچ کے جوان معاشرتی برائیوں، خطرناک مجرموں اور شہریوں کے درمیان سیسہ پلائی دیوار ہیں، سپیشل برانچ ذخیرہ اندوری سے اجناس کی قلت، ناجائز منافع خوری، مہنگائی میں ملوث مافیاز کےخلاف سرگرم ہے۔ معاشرے سے سنگین جرائم کی بیخ کنی میں سپیشل برانچ کے کردار اور خدمات کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل برانچ کے خاموش سپاہی پس پردہ رہ کر انتہائی جانفشانی سے اپنے فرائض کی ادائیگی یقینی بنار ہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...