لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا ہمیشہ، ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہئے اور احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کیا جانا چاہیے۔اگر کوئی بھی سیاسی جماعت آئین و قانون سے باہر جا کر احتجاجی مظاہرے کی آڑ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور قومی املاک کو نقصان پہنچاتی ہے تو پھر ایسی جماعت اورا س کے شر پسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ہی مقدمے بننے چاہیے۔یہ منصوبہ اس وقت کے صدر مملکت اور ہمارے قائد آصف علی زرداری کے شاندار منصوبوں میں سے ایک تھا۔