جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہئے:نرگس فیض ملک 

Jun 25, 2023


لاہور (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کا ہمیشہ، ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہئے اور احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی کیا جانا چاہیے۔اگر کوئی بھی سیاسی جماعت آئین و قانون سے باہر جا کر احتجاجی مظاہرے کی آڑ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور قومی املاک کو نقصان پہنچاتی ہے تو پھر ایسی جماعت اورا س کے شر پسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ہی مقدمے بننے چاہیے۔یہ منصوبہ اس وقت کے صدر مملکت اور ہمارے قائد آصف علی زرداری کے شاندار منصوبوں میں سے ایک تھا۔

مزیدخبریں