لاہور(خبرنگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی سربراہی میں ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عیدالالضحیٰ پر شہر کو زیرو ویسٹ رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور10ہزارر ورکرز کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عید کے ایام میں صفائی سے متعلق شکایات کا ازالہ 30 منٹ میں یقینی بنانے کیلئے لاہور کی 274 یونین کونسلز میں سروس ڈلیوری کیمپس لگائے جائیں گے۔
بابر صاحب دین کی سربراہی میں ایل ڈبلیو ایم سی کا اجلاس ،چھٹیاں منسوخ
Jun 25, 2023