میو ہسپتال کی تمام وارڈز، آپریشن تھیٹرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ کیا جائیگا

Jun 25, 2023

لاہو(نیوز رپورٹر) وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں میو ہسپتال کی مرمت اور بحالی کے حوالے سے اکڈیمک کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر نے تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ اپنے متعلقہ شعبوں میں تعمیر اور مرمت کےساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی ضروریات بارے آگاہ کریں۔اس موقع پر کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے دونوں میں مشاورت کےساتھ پلان مرتب کیا ہے جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عمل میں لایا جائےگا۔ اس منصوبے کے تحت 4 ماہ کے قلیل عرصے میں میو ہسپتال کی تمام وارڈز، آپریشن تھیٹرز، انفراسٹرکچر سمیت سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا ۔2 روزہ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، ڈینز، چیئرمین اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں