اقوام متحدہ کا امن کمشن افریقی ساحلی علاقے میں جرائم سے نمٹنے کے لیے کوشاں

Jun 25, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا )افریقہ کے ساحل کے خطے میں منظم جرائم سے نمٹنے کے لیے  اقوام متحدہ کے امن کمشن(پی بی سی) کا اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں گزشتہ روز سفارتی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمیشن کے سربراہ، کروشیا کے ایون سائمونوک نے کہا کہ افریقی ساحل  کے علاقے میں سلامتی کی صورتحال دہشت گرد اور متشدد انتہا پسند گروپوں کی طرف سے سرحدی علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں سے متاثر ہورہی ہے۔اقوام متحدہ کا امن کمیشن  برکینا فاسو، کیمرون، چاڈ، گیمبیا، گنی، مالی، موریطانیہ، نائیجیریا، نائجر اور سینیگال جیسے ممالک پر مشتمل ساحل کے خطے میں حالات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ 

مزیدخبریں