ابوجا (اے پی پی):نائجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 8کسان ہلاک ہوگئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق ملک کی شمال مشرقی ریاست بورنو اسٹیٹ کے گورنر باباگانا زولم نے میڈیا کو بتایا کہ 8مقامی کسانوں کو مشتبہ ارکان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ہے۔انہوں نے ان ہلاکتوں پر صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیتوں کی زمینوں کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اہلکاروں کو تعینات کرنے کے لیے سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوگوں کو ان کے کھیتوں میں تحفظ حاصل ہو۔